• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 نوابشاہ،قائدعوام یونیورسٹی اور لاڑکانہ کالج میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ

نوابشاہ(بیورورپورٹ)قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نوابشاہ اور لاڑکانہ کالج کے مختلف شعبوں جن میں سول،الیکٹریکل،مکینیکل،کمپیوٹر سسٹم، الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکشن،انرجی انوائرمینٹ، کیمکل، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالاجی،میتھا میٹکس کے بیچ2017 میں داخلوں کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم بلوچ اور چیئرمین ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں کی زیر نگرانی پری انٹری ٹیسٹ منعقد ہوئے اس موقع پر منتظمین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انجینئرنگ اور سائنس کے مختلف شعبوں کی1033 سیٹوں کیلئے6157 فارم جمع کرائے گئے تھے جن میں سے6102فارم بحال ہوئے اور5778 طلباء و طالبات نے انڑی ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ32 طالبات سمیت324 امیدوار غیر حاضر رہے۔وائس چانسلر نے بتایا کہ سے قائد عوام یونیورسٹی2010 سے خود انٹری ٹیسٹ لے رہی ہے۔انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان گھنٹے کے اندر کر دیا جائیگا اور جنرل میرٹ لسٹ28 اکتوبر تک جاری کر دی جائیگی۔7 نومبر سے9 نومبر کو کامیاب امیدواروں سے انٹرویو لئے جائیں گے اور12 دسمبر2016 سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا
تازہ ترین