• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، پاسپورٹ آفس اور شناختی کارڈ آفس میں پبلک کاؤنٹر زکی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ تاجر اتحاد کی ایکشن کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے گوجرانوالہ کے پاسپورٹ آفس اور شناختی کارڈ آفس میں ’’پبلک کاؤنٹرز‘‘ کی تعداد میں اضافہ کر کے خواتین ، مردوں اور جوانوں کو رسواء ہونے سے بچایا جائے،یہ مطالبہ جی ٹی آئی ایکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت چیئرمین ملک عبدالخالق نے کی۔  
تازہ ترین