• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی میں غیر قانونی منی ایکسچینج پر چھاپہ، ملزم گرفتار

Mianwali Illegal Exchange Raided 1 Arrested
ایف آئی اے نے میانوالی میں چھاپہ مار کر ایک غیر قانونی منی ایکسچینج سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور بانڈز برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع میانوالی کے لیاقت بازار میں قائم ایک غیر قانونی منی ایکسچینج پر چھاپا مارا کر 17 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈز برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران غیر قانونی منی ایکسچینج کے مالک خاور فیاض کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین