سکھر (بیورو رپورٹ) سیپکو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صارفین کے لئے مرمتی کام کے باعث بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 17اکتوبر تا26اکتوبرتک لاڑکانہ اور مورو کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی اور روزانہ صبح 7بجے سے دوپہر 2بجے تک 132 کے وی اپ گریڈ اسٹیشن لاڑکانہ کے 11کے وی سٹی ٹو فیڈر اور 11کے وی اسٹیشن روڈ فیڈر میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ روزانہ صبح 7بجے سے دوپہر 2بجے تک 132کے وی اپ گریڈ اسٹیشن لاڑکانہ کے 11کے وی سچل فیڈر ، ولید فیڈر، شیخ زید فیڈر ، ایس ایم بی بی فیڈر ، نذر فیڈر اور بہارو فیڈر کے تمام علاقے بھی متاثر ہونگے۔اسی طرح 18اکتوبر کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک 132کے وی گر ڈ اسٹیشن مورو کے11کے وی جتوئی ٹو فیڈر ، سٹی ون فیڈر اور 11کے وی مبیجو فیڈر میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔