گجرات (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کی نامزد امیدوار برائے چیئر پرسن ضلع گجرات سمیرا الٰہی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیے گئے، سمیرا الٰہی تجویز کنندہ امجد بٹ اور تائید کنندہ محمد افضل کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئیں، جن کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دیئے گئے۔