• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،بچوں کی لڑائی میں بڑے کودپڑے،فائرنگ سے 1شخص قتل

صوابی( نمائندہ جنگ) ڈاگئی ضلع صوابی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا شمس الا سلام سکنہ ڈاگئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ پیر کے روز ان کے بھائی عبدالوحید پر مبینہ طور پرممتاز علی عرف شینا اور افراز پسران جمیل نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ گذشتہ شام مقتول اور ملزمان کے مابین بچوں کی لڑائی پر زبانی تکرار ہوئی تھی کالو خان پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین