مردان ( نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف ضلع مردان کے صدارتی امیدوار عمرفاروق خان ہوتی ،ریجنل صدارتی امیدوار بریگیڈئیر محمد اسماعیل نے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کی بطور ضلعی صدر نامزدگی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ریجن کے صدر شاہ فرمان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو اس کے خلاف بنی گالہ میں دھرنا دیاجائے گا پیر کی شام ضلع کونسل کے ممبران شفیق خان،شاہد سراج ،تحصیل ممبران موسیٰ خان ،رشید ایڈووکیٹ ، عبدالسلام آفریدی، جلال خان اورعدنان باچہ سمیت مردان ،تخت بھائی اور رستم کے درجنوں کارکن موجودتھے ضلعی صدارت کے امیدوار عمر فاروق خان ہوتی ،ریجن کے صدارتی امیدوار بریگیڈئیر اسماعیل ،سابق امیدوار وقومی اسمبلی ناصر خان نے کہاکہ صوبائی وزیر شاہ فرمان نے مشاورت کے بغیر ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری نامز د کردیئے ہیں کارکنوں کے ان پر پہلے سے شدید تحفظات ہیں انہوںسوال اٹھایاکہ صوبائی وزیرکو کس میرٹ کی بنیاد پر صدر نامزد کیا گیا ہے کارکنوں کو اس کی وضاحت کیاجائے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں کمیٹی شاہ فرمان سے ملاقات کرے گی اور ہم کو مطمئن نہ کیاگیا تو بعدازاں بنی گالہ میں دھرنادیاجائے گا۔