سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کے رہائشی برڑو برادری کے افراد نے مغوی بچے کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرے کی قیادت محمد عظیم، مسمات عائشہ ، مسمات حنیفہ نے کی ۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ یکم محرم الحرام کو ملزمان گھر کے باہر سے انیس برڑو کو اغوا کر کے لے گئے اور نوجوان کی بازیابی کے لئے بھاری رقم طلب کی جارہی ہے۔ ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ انیس برڑو کو بازیاب کراکر تحفظ فراہم کیا جائے۔