گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہری دودھ میں کیمیکل، پاؤڈر، یوریا اور دیگرخطرناک اجزا کی ملاوٹ کرنیوالوں کی نشاندہی کریں، کامیاب ریڈ پر نشاندہی کرنیوالوںکو 50ہزارروپے انعام دیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دودھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر لائیوسٹاک گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹرغلام محمدگل،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹرواجد ارشد، ڈی او زراعت مبشر چیمہ، ڈاکٹرطاہر عزیز، ڈاکٹرخرم شاہ و دیگر نےبھی اظہار خیال کیا ۔