سرگودھا(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عتیق الرحمٰن بھنڈرنے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا تفصیلی دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، علی امیر شاہ و بلال منیر وڑائچ، سول جج سرگودھا شیخ عاطف محمود ،ڈپٹی ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک محمد ممتازتھے۔ اس موقع پر خواتین اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جووینائل اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے علاج معالجہ کے بارے میں میڈیکل آفیسر سے دریافت کیا۔ کچن اسیران میں کھانے کا معائنہ کیا اور خوش ذائقہ اور معیاری قرار دیا ۔ صفائی و سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث25 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔