بہاولپور میں ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی نے مضر صحت فوڈ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے18 دنوں میں 450 فوڈ سیل پوائنٹس پر چھاپے مارے اور 10 کو سیل کردیا۔
مضر صحت اشیائے خور و نوش کی فروخت کو روکنے کے لئے آواز خلق کے نام سے فری ہیلپ لائن سروس 1718 بھی شروع کر دی گئی ہے، جہاں شہری اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔
ڈی سی او ڈاکٹراحتشام انورنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 18 دنوں کے دوران مضرصحت اشیائےخور و نوش فروخت کرنے والے سیل پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے اور 6 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔