بدین(نامہ نگار) کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویزنے کہا ہے کہ سجاول ضلع میں پولیو کیس کا ظاہر ہونا قوم اور حکومت کی بدنصیبی ہے اور اس کے بعد یہ خدشہ بھی ہے کہ بدین سجاول ٹھٹھہ اضلاع میں پولیو کے مزید کیس ظاہر ہو سکتے ہیں وہ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ دی گئی تھی کہ ضلع بدین مین دو مرتبہ پولیو عملے کو ٹریننگ دی گئی ہے مگر افسران نے ان سے غلط بیانی کی تھی اور اب ان کی ہدایات ہیں کہ متعلقہ افسران پولیو ورکرز کی تربیت کے لئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں انہوں کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اب ہنگامی بنیاد پہ ساحلی پتی کے اضلاع مین پولیو سے بچائو اور آگہی کی مہم چلائی جائے اور اس ضمن میں تحصیل سطح پر ریلیاں نکالی جائیں اور آگہی کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے انہون نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی شرعی عذر نہیں ہے اس حوالے سے علماء کے متفقہ فتوے آچکے ہیں ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بدین محمد رفیق قریشی، ضلع چیئرمین اصغر ہالیپوتہ، ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔