• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ : نرسنگ سٹاف کی کمی سے خواتین مریضوں کو شدید مشکلات

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سرجیکل وارڈ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں نرسنگ سٹاف کی کمی کی وجہ سے خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ  کے زنانہ سرجیکل وارڈ میں سرجری  کی خواتین مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث بیڈوں کے علاوہ وارڈ میں چارپائیاں بچھائی دی  گئی ہیں  جن کو چیک اپ کرنے اور ادویات دینے کے لئے سٹاف کی اشد کمی ہے ۔ اس سلسلہ میں رابطہ پر ڈیوٹی ڈاکٹر نے بتایا کہ چونکہ    آپریشن ڈے ہے اسلئے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو سرجری کو سہولت فراہم کرنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ سٹاف کی کمی کے باعث مریضوں کو ہونے والی مشکلات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انتظامیہ ہی بہتر بتا سکتی ہے  جبکہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ انہیں  سٹاف کی کمی کی وجہ سے ذہنی کوفت کا سامنا ہے    
تازہ ترین