مردان ( نمائندہ جنگ ) تھانہ لوند خوڑ کی حدودمیں بارہ سالہ بچی نے پراسرار طورپر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ مسکین آباد کے رہائشی شیر محمد کی بارہ سالہ بیٹی مسماۃ (ک) نے آتشین اسلحہ سے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی ہے ۔خودکشی کی وجوہات فوری معلوم نہیں ہو سکیں۔