• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور تا حاصل پور دو رویہ سڑک کےدو حصوں کا کام مکمل ہو چکا ہے:تنویر اسلم

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم نے کہا ہے کہ بہاولپور تا حاصل پور دو رویہ سڑک کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے دو حصوں کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے ، وہ پنجاب اسمبلی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران  ڈاکٹر سید وسیم اخترکے سوالات کا جواب دے رہے تھے- انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی منظوری2013-14 ء  میں ہوئی جس کا تخمینہ لاگت 4845.989 ملین روپے تھا - اس منصوبہ کے فنڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے سات حصوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے دو حصوں پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دیگر حصوں پر کام جاری ہے جو 2017ء میں مکمل کر لیا جائے گا ۔
تازہ ترین