ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہےکہ جب تک سرائیکی وسیب کاالگ صوبہ نہیں بنایاجاتایہاں کی محرومیاں ختم نہیں ہوسکتیں،پیپلزپارٹی کےرہنماڈاکٹرجاوید صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگومیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےوکلاکےساتھ ہونےوالی ناانصافی پرپیپلزپارٹی وکلاکی مکمل حمایت کرتی ہے،سیدیوسف رضاگیلانی نے مزیدکہاکہ آئندہ انتخابات میں اگرپیپلزپارٹی کی حکومت بنی توہرصورت میں جنوبی پنجاب کیلئےالگ صوبہ بنائیں گے۔