کراچی کی ایک عدالت نے پیش نہ ہونے پر عقیل کریم ڈھیڈی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں فوجداری مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عقیل کریم ڈھیڈی پر جہانگیرصدیقی اوران کےاداروں کی شہرت کونقصان پہنچانےکاالزام ہے۔
عدم پیشی پر عدالت نے عقیل کریم ڈھیڈی کے ایک لاکھ روپےکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے،کیس کی سماعت 12نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔