صوابی میں پولیس نے آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ برآمد کرلی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جیکٹ ناکارہ بنادی ۔
ڈی پی او صوا بی جاوید اقبال کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھوٹا لاہور میں کارروائی کی گئی، دوران کارروائی خودکش جیکٹ بر آمد ہوئی، جس پر 12کلو بارودی مواد اوربال بیرنگ اور کیل نصب تھے ۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔