صوابی(نمائندہ جنگ)صوابی سے سائیکل پر کراچی جانے والا پیپلز پارٹی کا جیالا حاجی خان فروش واپس صوابی پہنچ گیا۔ وہ عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے اس ماہ کی پہلی تاریخ کو کراچی روانہ ہوا تھا صوابی انٹر چینج پر پیپلز پارٹی ضلع صوابی کے صدر جاوید اقبال انقلابی، رحیم ناز ، عبدالعزیز باچا ایڈووکیٹ ، سید پرویز باچا ، فدا محمد ،اکثر علی، تحصیل لاہور کے کارکنوں اور کثیر تعداد میں عوام نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر حاجی خان فروش نے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور ان کے دکھ درد میں شریک عبدالستار ایدھی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں فیصل ایدھی اور ان کے رضا کاروں نے میرا استقبال کیا اور ایدھی فائونڈ یشن نے مجھے ضلع صوابی کی نمائندگی کی سند بھی دی اور وعدہ کیا کہ بہت جلد آپ کی نمائندگی میں ضلع صوابی کو ایک ایدھی ایمبولینس دی جائیگی ۔