گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صوبائی ترقیاتی بجٹ سے ضلع گجرات میں 76منصوبہ جات پر 2735ملین روپے خرچ کئے جائیں گے، حکومت پنجاب نے ابتک 1880ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 12منصوبہ جات پر فزیکل پراگریس 35فیصد ہے جبکہ ان پر کل اخراجات کا تخمینہ 172ملین روپے ہے اور ابتک 98ملین روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پراونشل بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے 36منصوبوں پر1138ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے، حکومت پنجاب نے ابتک 925ملین روپے جاری کر دیے ہیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ضلعی حکومت کے 20ترقیاتی منصوبہ جات پر 563ملین روپے، لوکل گورنمنٹ کے 3منصوبہ جات پر 39ملین روپے، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک منصوبہ پر 39ملین روپے، محکمہ آبپاشی کے منصوبہ پر 60ملین روپے اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے ایک منصوبہ پر 17ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔