• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، سپر سٹور میں آتشزدگی، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

مردان( نمائندہ جنگ) ضلع ناظم کے دفتر کے قریب واقع شہر کے مشہور شاپنگ مال مردان میگا مارٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا ، میگا مارٹ کے 2کارکن زخمی ہوگئے ،آگ بجھانے والے عملے نے 3گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابولیا، 46کارکنوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا 76ہزار لیٹر پانی استعمال سے آگ کو بجھادیاگیا ، جمعرات کے علی الصبح شہر کے مشہور مردان میگا مارٹ کے نچلے منزل میںاس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب میگامارٹ بند تھا آگ کے شعلوں نے بالائی منزلوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں شاپنگ مال میں کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیامارٹ کے مالک عالم زیب نے صحافیوں کو بتایاکہ شاپنگ مال سے دھوئیں اور شعلے اٹھنے کے بعد آگ لگنے کا پتہ چلا جس پر مجھے ہمسایوں نے فون کرکے آگ کی اطلاع دی  انہوںنے کہاکہ ریسکیو 1122مردان کی ٹیم بروقت پہنچی تھی تاہم ان کے پاس آکسیجن ماسک نہیں تھے جس کے باعث نقصان زیادہ ہوگیا  میگا مارٹ کے مالک کے مطابق آگ سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر رکھ ہوگیاہے ادھرریسکیو کے ترجمان  بلال جلال کے مطابق ریسکیو کنٹرول کو 7 بجکر7منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان نے آگ کی نوعیت کا اندازہ لگاکر الرٹ جاری کردیا اور ضلع بھر کے ریسکیو سٹیشنز کی آگ بجھانے والی 6گاڑیاں ایک ریسکیو ڈیزاسٹر وہیکل ،2ایمبولینس اور 46ریسکیو اہلکار4منٹ کے اندر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین گھنٹوںکی شدید جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر مزید نقصان ہونے سے عمارت کو بچا لیا۔آپریشن کے دوران 2افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان خود جا ئے وقوع پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے تے۔ آگ بجھانے کیلئے تقریباً76ہزار لیٹر پانی کا استعمال کیا گیا۔ 
تازہ ترین