ملتان کی تحصیل جلال پورپیروالامیں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیااور خود مقوع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کےمطابق تحصیل جلال پور پیروالا کےعلاقے منصور پور میں قتل کاواقعہ پیش آیا۔ عابد نامی شخص کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق دونوں کےدرمیان گھریلو جھگڑا چلتے رہتے تھے ۔ آج ہونے والے جھگڑے میں عابد نےمشتعل ہوکر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیااور فرار ہوگیا۔
واقعے کےخلاف مقتولہ کے اہل خانہ نے تھانا صدر کےباہر احتجاج کیا۔پولیس کا کہناہےکہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔