وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی کے نادرا دفتر میں خاتون صحافی سے بدسلوکی کا نوٹس لے لیا، واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لیاقت آباد کراچی میں واقع نادرا آفس میں کوریج کے دوران خاتون صحافی کو ایف سی اہلکار کی جانب سے تھپٹر مارنے اور لوگوں کو منتشرکرنے کےلیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
دوسری جانب پولیس حکام نے واقعے کی سی سی ٹی وی دیکھنے کےبعد مقدمہ نادرا آفس میں تعینات ایف سی اہلکار سید حسن عباس اور سینٹر انچارج کے خلاف درج کرلیاہے جبکہ کار سرکار میں مداخلت کرنے پرخاتون اینکر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ایف سی اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا، ایف سی اہلکار کی عدم حوالگی کی صورت میں گرفتاری کیلئے کارروائی بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تھپٹر مارنے والے ایف سی کے گارڈ کو معطل کرکے کواٹر گارڈ کردیا گیا ہے اور ایف سی اہلکار سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔