• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنڈو مری کے آگ متاثرین کیلئے فی گھر 5 ہزار روپے کا اعلان

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)  ایک ہفتہ قبل جھنڈو مری میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے باعث 31 گھر اور درجنوں جانور جلکر راکھ ہو گئے  تھے جس کے بعد متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور تھے گزشتہ دنوں بھی  پی پی کے  سابق صوبائی وزیر اور ضلع چئیرمین مخدوم میوں علی محمد ولہاری نے بھی دورہ کرکے متاثرین میں راشن اور خیمے تقسیم کئے تھے دوسری جانب پی پی  ایم این اے عبد الستار بچانی بھی مذکورہ گوٹھ پہنچ گئے  اورمتاثرین سے ملاقات کر کے انکے مسائل سنے اور بستی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم این اے عبدالستار بچانی کی درخواست پر عشر و زکوۃ کمیٹی کے چئیرمین مولوی شمش الدین پتافی کی جانب سے 33گھروں کو فی گھر 5000 روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا اور ضلعی کونسل ممبر  میر منصور ٹالپر متاثرین کو ارجنٹ شناختی کارڈ بنوا کر دینے کا کہا جس پر ضلع کونسلر نے شناختی کارڈ بنوا کر دینے کا اعلان کیا اس موقع پر ایم این اے عبد الستار بچانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین شناختی کارڈ اور درخواست دیں سی ایم سندھ سے ملاقات کر کے شہید محترمہ بے نظیر بستی سے متاثرین کوگھر لیکر دینے کی کوشش کروں گابعد ازاں پی پی ایم این نے ضلع کونسلر میر منصور ٹالپر کی جانب سے دئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی اور علاقہ کے معززین سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ فرحان پتافی لطیف منگریو غلام محمد باغی و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین