مردان (نمائندہ جنگ)مردان پولیس نے 20دن سے جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 136اشتہاریوں سمیت 734مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ،منشیات ،مسروقہ گاڑیاں اور چھینے گئے سونے کے زیورات اورلاکھوں نقدی برآمد کرلی گئی ،95 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ اس حوالے سے ایس پی اپریشن شفیع اللہ گنڈاپورنے ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز خان ،ڈی ایس پی حیدرخان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ضلع کے طول وعرض میں کیاگیاجس کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب136 اشتہاریوںاور598مشکوک افراد کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 9کلاشنکوف ، 2کالاکوف،5بندوق 87پستول 1700کارتوس 48کلو چرس 2لیٹر شراب ،7موٹرسائیکل اور2لاکھ87ہزار نقدنوتولے سونے کے زیورات چار موبائل اور3موٹرکار آمد کرلئے گئے ۔ غیر رجسٹرڈ98کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے۔