• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدرمرکزی میلاد  کمیٹی بہاول پور مولانا عبدالرزاق شائق نے محلہ کجل پورہ آستانہ بابانذیرشاہ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شراب پرپابندی چیف جسٹس سندھ کااحسن اقدام ہے، شراب ‘سود‘جواء اللہ کی کھلی نافرمانی ہے ، اس موقع پر مفتی جاویدمصطفیٰ‘ مخدوم سجادعثمانی‘ قاری ذوالفقاراحمدنقشبندی‘ غلام مصطفی ٰایڈوکیٹ‘ خلیفہ محمدافضل صابری‘ ڈاکٹررضوان اشرف‘ مفتی جاویدمصطفیٰ سعیدی بھی موجود تھے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر چیف جسٹس سندھ کے حکم پرپورے پاکستان میں عمل درآمد کرایاجائے، اجلاس کے آخر میں  پیرمحمدخالدشاہ نے دعاکرائی۔
تازہ ترین