بہاولپور، چشتیاں (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) بہاولپور میں فرسٹ ائیر کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ انکے پورے سوالات ٹھیک ہونے کے باوجود انہیں کاٹ دیا گیا اور ایسا محسوس ہوتاہے کہ جیسے ناتجربہ کار لوگوں نے پیپرچیک کئے ہیں جس سے ہمارا شدید استحصال ہواہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوں کی ری چیکنگ کی بجائے ری کائونٹنگ ہو رہی ہے۔ادھر چشتیاں میں بھی انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی غیر معیاری اور غیر ذمہ دارانہ رزلٹ مارکنگ کے خلاف طلبہ نے شدید احتجاج کیا ۔متاثرہ طلباء وطالبات محمداسماعیل، محمدعمر گل، جہانزیب نواز، عرفان، شفیق نعیم، فرخندہ گل، ثمینہ و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرتعلیم و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فی الفور نوٹس لیاجائے۔