ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ جنگ)غازی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مودی حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی ،ریلی کے شرکاء کی پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی ،ریلی میں سماجی شخصیت حنیف پتافی ، جمیل اختر ، سید نعمان ، رانا شمشاد کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، ریلی میں شریک شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، ریلی کے اختتام پر کامران خانزادہ ، حنیف پتافی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔