گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے میڈیا کی طرف سے ریلوے پھاٹک( گوندالانوالہ چوک )پر موٹر سائیکلوں کے گزرنے کیلئےبنائے گئے لوہے کے پل کی ٹوٹ پھوٹ کی نشاندہی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر روڈز شاہد منظور کو مرمت اور بحالی کا کام فوری شروع کرنے کا حکم دیا ۔