شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، حکومت پنجاب نے رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑا کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔ رجسٹریشن کا عمل 25 اکتوبر 2016 تک جاری رہے گا