ملتان......ملتان میں سیزنل انفلوائنزا کی وجہ سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا اب تک 4 مریض فوت ہو چکے ہیں۔
ملتان کے نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے 35 سالہ سلطان سیزنل انفلوائنزا کی وجہ سے دم توڑ گیا ہے، سلطان سمیت اب تک سیزنل انفلوائنزا کی وجہ سے چار مریض فوت ہو چکے ہیں ۔
نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزا کے شعبہ میں مزید تین مریض لائے گئے ہیں جن میں تونسہ کی رہائشی 40 سالہ جمیلہ، علی پور کی رہائشی 37 سالہ ثمر زہرا اور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی عابد حسین کو شامل ہیں جن کے خون کے نمونے اسلام آباد لیباٹری بھیجے گئے ہیں جبکہ دو مریضہ گارڈن ٹاون کی اقصی اور بوسن روڈ کی عزرا صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دی گئی ہیں۔