وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دھرنا رکوانے کے لیے لاہور میں وزراء سے مشاورت کی ہے، جبکہ وزیراعظم کی قائم کردہ وزراء کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اور مل کر حکمت عملی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میںپیپلزپارٹی اور حکومتی ٹیم کے درمیان منگل کو اسلام آباد میں باضابطہ مذاکرات ہوں گے،تاہم خورشید شاہ نے سعد رفیق سے ٹیلی فونک رابطے سے انکار کیا ہے۔