• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،دیرینہ دشمنی پرماموں بھانجے سمیت 4افراد کا لرزہ خیز قتل

مردان ( نمائندہ جنگ+نامہ نگار ) نواحی علاقہ چمرنگ میں پرانی دشمنی پر ماموں بھانجے سمیت 4افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ،برقعہ پوش ملزمان نے گھات لگا کر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے چاروں کار سوار جان سے گئے پولیس کے مطابق گڑھی کپورہ کے علاقہ چمرنگ میں دوگرپوں کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی وقوعہ کے وقت بابر گروپ پیشی کی غرض سےدیگر ساتھیوں کے لئے عدالت جارہاتھاکہ چمرنگ چو ک میں مخالفین جو برقعے پہنے گھات لگائے بیٹھے تھے اورکار  قریب آتے ہی فائرنگ کھول دی اس حوالے سے ملک امان ولد رائیزی نے پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ ہم عدالت میں پیشی کے لئے جارہے تھے بابر ولد شیر امان ، شیرزادہ ولد رفیع اللہ ساکنان چمرنگ ،گل بہادرولد نورشاہ ، ساکن طوروعنایت ولد نوبت خان ساکن شہبازگڑھی ہم سے آگے گاڑی میں بیٹھے تھے اس دوران مبینہ ملزمان نبی سروراورافتخار پسران مقدر ،افتخار باچہ ولد نورالوہاب اوراعجازحسین ولد عنایت ساکنان چمرنگ نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے چاروں افراد لگ کر موقع پر جان بحق ہوگئے۔
تازہ ترین