فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم ،ضلعی ناظم رانارب نوازانجم نے پی پی 65کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بغیر نظام بدلنے کی کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔ظالم نظام کی تبدیلی کیلئے صرف منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے جانی مالی قربانیاں دیں ۔باقی سب نے تماشائی کا کردار ادا کیا ۔ موجودہ ظالم نظام کے تحت انتخاب کے بعد انتخاب چاہنے والے پاکستان کے غریب عوام کی خوشیوں اور خوشحالی کے قاتل ہیں۔ جب تک گندی مچھلیوں کو سیاست کے جال سے باہر نہیں نکالا جائے گا تب تک گندگی اور تعفن ختم نہیں ہو گا۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی گئی۔