گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 240روپے فروخت ہونا شروع ہو گیا تندرست مرغی کے علاوہ بیمار مرغیوں کا بھی گوشت کر کے کھلے عام فروخت کیاجارہا ہے جبکہ بڑے دوکانداروں کی بڑی تعداد نے اپنے کنڈے بھی خراب کر رکھے ہیں جس سے ناپ تول میں بھی ڈنڈی مار کر شہریوں کو کھلے عام لوٹا جارہا ہے شہریوں نے اس امر پر سخت احتجاج کیا ہے کہ دوکاندار ملی بھگت کر کے گوشت کا ریٹ طے کرتے ہیں بعدازاں تندرست مرغی کو پنجروں کو دوکان کے سامنے بٹھا دیتے ہیں جبکہ بیمار مرغیوں کا پہلے ہی گوشت کر کے گاہکوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے بیمار مرغیوں کا گوشت کھانے سے شہری مختلف موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔