• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،سردی شروع ہوتے ہی گرم ملبوسات کی قیمتیں میں اضافہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سردی کا موسم شروع ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے بھی گرم ملبوسات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، گرم کپڑوں کے علااوہ جرسیاں سوئیٹر کوٹ اور گرم چادروں سے دوکانیں سج گئی ہیں جبکہ متوسط اور سفید پوش لوگوں کی بڑی تعداد نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا ہے لنڈا بازار کے دوکانداروں نے بھی دوسرے ممالک سے آنے والے ملبوسات کو ڈرائی کلین کروا کر اپنی اپنی دوکانوں میں سجا لیا ہے جبکہ لنڈا بازار میں بھی کپڑے کوٹ ، جرسیاں اور چادروں کی چارکوالٹیاں بنا دی ہیں لنڈا بازار میں بھی امیروں اور غریبوں کیلئے علیحدہ علیحدہ دوکانیں بن گئی ہیں جہاں سے لوگ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق خریدای کر رہے ہیں۔
تازہ ترین