• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pta To Launch Smart Pakistan App
پی ٹی اے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال میں پورے ملک میں براڈ بینڈ سہولت میسر ہوگی ۔اسمارٹ پاکستان ایپ بنانے پر کام جاری ہے۔

کراچی میں پاکستان بزنس اینڈ اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل شاہ چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی ڈینسٹی 71 فیصد ہوچکی ہے ۔ تھری جی اور فور جی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ پر گذشتہ ایک سال کے دوران 100 ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سالوں میں پورے ملک میں براڈ بینڈ سہولت میسر ہوگی ۔

اسماعیل شاہ نے کہا کہ اسمارٹ پاکستان ایپ سے زراعت ، صحت ،تعلیم اور دیگر اہم معلومات کا حصول ممکن ہو سکے گا۔
تازہ ترین