• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ نے فٹ بال شائقین کو خوشیاںنہ منانے کی ہدایت کردی

بنکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ آسٹریلیا سے شیڈول ورلڈ کوالیفائر میچ کے دوران شائقین کو خوشیاں منانے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے، حکام نے یہ اعلان بادشاہ کی موت پر ملک میں جاری ایک ماہ کے طویل سوگ کے پیش نظر کیا۔ تھائی لینڈ نے ابتدائی طور پر 15نومبر کو بنکاک میں شیڈول میچ کا وینیو تبدیل کرنا چاہا تھا لیکن آسٹریلیا نے درخواست رد کردی اس کے بعد تھائی فٹبال حکام نے پہلے میچ کو بند دروازوں کے پیچھے منعقد کرانے پر غور کیا گیا، مگر اب شائقین کو محدود پیمانے پر گرائونڈ میں جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، البتہ انہیں شور شرابے سے روکتے ہوئے موسیقی کے آلات ساتھ لانے سے منع کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین