گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے کہا ہے کہ وہ سول ہسپتال کا ہر روز صبح دورہ کرکے ڈاکٹرز کی حاضری خود چیک کریں گے ،یہ بات انہوں نے سول ہسپتال کے دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر انور امان‘ اے ڈی سی طارق قریشی‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خاں‘ اے سی سٹی عتیق الرحمن اور ڈاکٹر عتیق احمد بھی تھے، ڈی سی او نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔