سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر تھانہ سی سیکشن کی حدود میں نامعلوم چور ایک گھر کے تالے توڑ کرنقدی، موبائل فون اور دیگر سازوسامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ چوری کی رپورٹ متاثرہ شخص منور صدیقی کی جانب سے متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔ رپورٹ درج کرائے جانے کے باوجود پولیس چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔علاقہ مکینوں نے پولیس کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تالے توڑکر چوری کی واردات کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کیا گیا سامان ، نقدی اور موبائل برآمد کرایا جائے۔