گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایم این اے وجنرل سیکرٹری نوازلیگ ضلع گوجرانوالہ شازیہ فرید نے مسلم لیگ ہاؤس گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن غلام دستگیرخان کی قیادت میں متحد ہےاورپارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، پارٹی پالیسی کے مطابق عوام کی دن رات خدمت میں نوازلیگ گوجرانوالہ مصروف عمل ہے،الیکشن 2018 میں بھی نوازلیگ ہی بھرپورعوامی مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی ، اور عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔