ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی سی او ریلوے ملتان نبیلہ اسلم سے ٹھیکیداروں نےملاقات کی اور شکایات کے انبار لگادیئے، ٹھیکیداروں نے بتایا کہ بہاولپور‘رحیم یار خان‘ساہیوال سٹیشنوں پر چائے 30روپے کی فروخت ہورہی ہے جبکہ ملتان میں صرف16روپے ریٹ مقرر ہے دیگر اشیاء بھی کم قیمت پر فروخت کرنے اور معیار بھی بہترین رکھنے کے احکامات ہیں ہزاروں روپے کرایہ ادا کرنے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کے بعد ٹھیکیدار اتنی کم قیمت میں اعلیٰ معیار کیسے دے سکتا ہے ڈی سی او نےیقین دہانی کرائی کہ قیمتوں میں اضافہ کی منظوری کے لئے ڈی ایس سے کو آگاہ کیا جائے گا ۔