ملتان میں جاری 4 روزہ پولیو مہم کا آج دوسرا دن ہے۔ محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ۔
ضلع ملتان میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی 4 روزہ پولیو مہم کے دوران 5برس سے کم عمر کے 8 لاکھ 11 ہزار 411بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔
محکمہ صحت کے مطابق 1730 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ۔
اس کے علاوہ سرکاری اسپتالوں ، بس اڈوں ، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی پولیو کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔