وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہاہےکہ دشمن کمزورہوا ہے ، بھاگ نکلا ہے لیکن ختم نہیں ہوا ، دہشت گردی کے واقعات کسی غفلت یا کوتاہی کے بغیر ممکن نہیں ، وہ صوبائی حکومتو ں سے سوال کریں گے کہ اس کوتاہی کی وجہ کیا؟ذمہ دارکون ہے؟۔
نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ وہ صوبائی حکومتوں سے کوتاہیوں پر سوال کریں گے ، ہم مسلسل الرٹ کیوں نہیں رہتے ؟
چوہدری نثار نے کہا کہ کوتاہیوں اور غفلتوں کے باعث لوگ اپنے پیاروں کی میتیں اٹھا اٹھا تھک چکےہیں، پہلے دہشت گردی کے روزانہ پانچ سات واقعات ہوتے تھے اوراب مہینوں اورہفتوں میں کہیں ہوتے ہیں ، دشمن کمزور ہوا ہے ختم نہیں ہوا ۔
وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ ہم مسلسل الرٹ کیوں نہیں رہتے ایسا کیوں ہوتا ہے یہ سوال مجھے صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروںسمیت سب سے کرنا ہے ، قوم کا اعتماد بحال ہوتا ہے اور وہ ہوا میں اڑ جاتا ہے ، کیوں اور کہاں کوتاہی ہوئی ہمیں جاننا ہوگا ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ان کے کسی ایک فیصلے سے کسی کو پھانسی ہوسکتی ہے اورنئی زندگی بھی مل سکتی ہے ، ان پرالزامات بھی لگائے جائیں گے لیکن ثابت قدم رہنا توخدابھی ساتھ دے گا ۔