• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور‘ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ورکشاپ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن میں موجود تما م ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اداروں کے لئے تین روزہ عملی تربیت کا پروگرام منعقدکر رہی ہے جس کا مقصد فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ بیسک لائف سپورٹ،فائر سیفٹی اور ریسکیو اینڈ ورک پلیس سیفٹی مہیا کرنا ہے۔یہ بات ڈو یژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑنے گذشتہ روزگورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ ورکشاپ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بہاولپور کے اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے کالج انتظامیہ پر زور دیا کہ تربیتی پروگرام کیلئے اساتذہ او ر طالب علموں کے گروپس مرتب کریں اور پنجاب ایمرجنسی سروس ان گروپس کو مرحلہ وار بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرے گی۔
تازہ ترین