• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کے تاجروں کا اسلام آباد کے دھرنا میں شرکت کا اعلان

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ اور اس انجمن کی متعددتاجر تنظیموں کے صدور نے دو نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنا میں شرکت کا اعلان کردیا ہے اور کہاہے کہ ضلع شیخوپورہ کی تاجر برادری 2نومبر کو تمام رکاوٹو ں کو عبور کرکے عمران خان کی کال پر دھرنا میں شرکت کرے گی ، اس بات کا اعلا ن مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے پی ٹی آئی کے سابق ضلعی آرگنائزر کنور عمران سعید کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کے موقع پر کیا
تازہ ترین