فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد کی طالبات نے انٹر سکول والی بال ٹورنامنٹ سے باہر نکالنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ہیڈ مسٹریس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام شروع ہونے والی انٹر سکول والی بال ٹورنامنٹ میں چیمپئن ٹیم سمن آباد کو مقابلوں میں کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر کھلاڑیوں نے گٹی سکول کے خلاف مظاہرہ کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں کوائف درست نہ ہونے کا بہانہ بنا کر نا جائز طور پر ٹورنامنٹ سے باہر نکالاگیا ۔