• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی وانتہا پسندی کاخاتمہ، نئی پالیسی کی تیاری کیلئے گلگت بلتستان، آزادکشمیر ، فاٹا سمیت چاروں صوبوں سے تجاویز طلب

اسلام آباد( طاہر خلیل) دہشتگردی  اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر قائم نیکٹا اسٹیئرنگ کمیٹی نے نئی پالیسی کی تیاری کیلئے گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فاٹا سمیت چاروں صوبوں سے تجاویز طلب کرلیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر قابل عمل روڈ میپ تیار کیا جائےگا۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں اس امر پر غور کیاگیاکہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان میں مزید فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔صوبوں سے کہاگیا کہ وہ تین پہلوئوں پر تجاویز تیار کریں کہ کس قسم کی دہشتگردی ہے ، کیا اسباب ہیں اور اس کے خاتمے کیلئے کن اقدامات کی ضرور ت ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور چاروں صوبوں کے داخلہ محکموں کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ سیٹرنگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے ماہ ہوگا۔ 
تازہ ترین