• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:4گھروں کی چھتیں گرگئیں، 9 افراد زخمی

One Died And Eight Injured As Roofs Of Four Houses Collapse In Lahore
لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں 4گھروں کی چھتیں گرنے سے خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ چھتیں گرنے سے قبل دھماکے کی آوازسنی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مکانوں کی چھتیں گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا،گارمنٹس کے گودام پرمشتمل2 منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی جبکہ3ملحقہ گھروں کی بالائی منزلیں گر گئیں۔

واقعے میں علی عظمت نامی ایک شخص جاں بحق جبکہ4خواتین سمی 9افراد زخمی ہوگئے، ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو ملبےسے نکال کراسپتال منتقل کیا۔

ملبےسےشیل کا خول ملنےپربم ڈسپوزل اسکواڈبھی طلب کرلیا گیا ۔ریسکیواور پولیس حکام کہتےہیں کہ دھماکاہواکےدباؤ کے باعث بھی ہو سکتا ہے،تاہم مختلف پہلوؤں پر جائزہ لےرہےہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلیاں تنگ ہونےکے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامناکرناپڑا۔

محلے داروں نےبتایا کہ چھتیں گرنے سے قبل دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تاہم پولیس اسےافواہ قراردے رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے بتایا کہ لاہور میں 4گھروں کی چھتیں بارودی مواد کے دھماکی وجہ سے گریں، ملبے سے مزید 8 دستی بم ملے ہیں۔
تازہ ترین