• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پر قبضہ کرنے کیلئے جرائم پیشہ افراد تنگ کر رہے ہیں،زمیندار

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) ٹاؤن کمیٹی نصرپور کی دیہہ بانوکی تپہ نصرپور میں زمیندار خالد محمود عالمانی کی 8ایکڑ سے زائد زرعی زمین پر با اثر اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے  قبضہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی زمیندار خالد محمود عالمانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری زرعی زمین جو نصرپور میں واقع ہے اس پر ببر برداری  افراد نے قبضہ کر لیا تھاجس کے بعد ہم نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دی جس کے بعدسپریم کورٹ کے حکم پر پولیس اور ضلع انتظامیہ نے 22/1/2014 میں ببر برداری کے افراد کو یہاں سے ہٹاکر ہمیں قبضہ دلوایا تھا جس کے بعد ہم اپنی زرعی زمین پر فصلیں کاشت کر رہے تھے کہ اچانک قبضہ گروپ اور جرائم پیشہ افراد نے ہمیں تنگ کر نا شروع کر دیا اور ہماری زرعی زمین پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے لوگوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور علاقہ میں فائرنگ کرکے عوام کو خوف میں مبتلاکر رہے ہیں اور ان واقعات کے دو مقدمات کی ایف آئی آر میں نے  نصرپور تھانے میں درج کر وائی مگر پولیس کوئی ایکشن نہیں لے رہی انہوں نے الزام لگایا کہ  ایس ایچ او نصرپور مخالفین کی مد د کر رہا ہے۔زمیندار خالد محمود عالمانی نے کہا کہ ان واقعات کے بعد ہم نے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر کورٹ نے آئی جی سندھ ،ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو علی محمد ببر اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے اور عدالت نے  ان کو دوبارہ طلب کر لیاہے ۔خالد محمود عالمانی نے کہا کہ اب تک ہمیں کافی مالی نقصان ہو چکا ہے اگر پولیس اور ضلع انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا تو اندیشہ ہے کہ جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ ہم حکومت پاکستان ،حکومت سندھ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ ، آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہماری زمین سے جرائم پیشہ افراد کو ہٹایا جائے۔
تازہ ترین